مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایریزونا میں لکڑی کے ایک گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کو ششیں جاری ہیں۔
ریاست ایریزونا کے علاقے گلین ڈیل میں لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھا نے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کا سبب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ